ابنا: جماعت اسلامی نے کراچی اور حید آباد میں انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں دھاند لی کی وجہ سے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انتخابی عمل کو جاری رکھنے میں شدید مشکل پیش آرہی ہے۔ کراچی کے ہی علاقے پیر آباد میں ایک بس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر چیف الیکشن کمیشن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
ٹھٹہ میں انتخابی امیدوار اویس مظفر ٹپی کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، جبکہ چار صدہ موٹر وے ایکسچینج پر ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے شہر قلات میں پولنگ اسٹیشن میں گولیاں مار دی گئیں۔
چمن این اے ۲۶۲ کے پولنگ اسٹیشن میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ۴ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں کے بعد مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ شوع کردی اور تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی دھاندلیوں کی شکایات کے لئے کمپلین سیل قائم کر دیا ہے جو ۲۴ گھنٹے کام کرے گا اور عوام اپنی شکایات اس مرکز میں درج کروا سکتے ہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف صوبی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے چیف الیکشن کمیشن کو لکحے گئے اپنے خط میں کراچی میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلیوں پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ شر پسند عناصر کراچی میں انتخابی عمل کو سبو تاژ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر حالات ایسے ہی رہے تو الیکشن کے نتائج قبول نہیں کئے جائیں گے۔
ایک پریس کانفرنس میں تحریک انصاف پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ملک میں شدید دھاندلی اور بوگس ووٹنگ کی جارہی ہے۔ لیکن ہم الیکشن کا بائکاٹ نہیں کریں گے۔
ادھر اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر علما کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲